ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

گھانا :طلبہ نے یونیورسٹی سے نسل پرست گاندھی کا مجسمہ ہٹا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھانا(این این آئی)گھانا کی ایک یونیورسٹی میں انڈیا کی تحریک آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نسل پرستانہ قرار دے کر ہٹا دیا گیا ہے۔گھانا یونیورسٹی میں 2016 میں نصب کیے جانے والے اس مجسمے کے خلاف پٹیشن پیش کی گئی۔اس پٹیشن میں کہا گیا کہ گاندھی ’نسل پرست‘ تھے۔

اور ان کی جگہ افریقی ہیرو کو ہونا چاہیے۔گھانا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ گاندھی کا مجسمہ دوبارہ نصب کرے گی۔یونیورسٹی کہ لیکچررز اور طلبہ نے بتایا کہ اس مجسمے کو بدھ کے روز ہٹایا گیا۔ یونیورسٹی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے وزراتِ خارجہ ذمہ دار ہے۔قانون کے طالب علم نانا ایڈوما اساری نے بی بی سی کو بتایا ’گاندھی کا مجسمہ رکھنے کا مطلب ہے کہ ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور اگر وہ نسل پرست ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ان کا مجسمہ رکھنا چاہیے۔ مہاتما گاندھی 20 ویں صدی کے مقبول رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ وہ برطانوی راج کے خلاف عدم تشدد پر مبنی تحریک کے رہنما کے طور پر مشہور ہیں۔تاہم نوجوانی میں وہ جنوبی افریقہ میں رہے۔ اگرچہ انھوں نے ساری دنیا کو متاثر کیا لیکن سیاہ فاموں کے لیے ان کے بیانات متنازع ہیں۔اپنی ابتدائی تحریریوں میں انھوں نے سیاہ فاموں کو ایک افریقی گالی سمجھے جانے والا لقب ’کافر‘ قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈینز سیاہ فاموں سے بر تر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…