ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام کے دوشہروں میں ایرانی فوجی اڈوں پر اسرائیلی میزائلوں نے تباہی مچا دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ حماء اور طرطوس گورنریوں میں قائم ایرانی فوجی اڈوں کو اسرائیل کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماء گورنری میں مصیاف اور وادی العیون کے درمیان قائم ایک فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اڈے سیدھوئیں اور آگ کے فلک بوس شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سے گرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردئیے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم بلندی سے مغربی

بیروت کے قریب طرطوس اور حماء میں فوجی اڈوں پر میزائل گرائے۔ ان میں سے بعض میزائل ہدف تک پہنچنیسے قبل تباہ کردیئے گئے اور اسرائیل جنگی جہازوں کو مار بھگایا۔حماء اور اس کے اطراف میں اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 5 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے ان حملوں پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نیشام کے دارالحکومت دمشق میں قائم المزہ فوجی اڈے پر میزائل حملے کیے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیم آبزر ویٹری کے مطابق منگل کے روز کیے گئے حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…