بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔دونوں ممالک کا پڑوسی ہونے کے ناطے سے چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مددکرنے کیلئے تیار ہے کیونکہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے بھارت پاکستان صحت مندانہ تعلقات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزرات خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ترجمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ اعتماد قائم کرنے مسائل حل کرنے اور علاقائی امن اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔دوسری جانب چین اور بھارت سرحدی علاقے میں خطرات کو کنٹرول کرنے پر متفق ہو گئے ہیں دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے تعاون وسیع کرنے،مشترکہ مشقیں اور دیگر پیشہ وارانہ رابطوں پر بھی اتفاق کیا۔