اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شام کے صوبے ادلب میں عمارت دھماکے سے گر گئی،39 افراد ہلاک

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادلب(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر جانے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔سرمدا قصبے میں واقع اس عمارت میں اسلحے کے ایک سمگلر نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی کارکنوں سرمدا میں بلڈوزروں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔شہری دفاع کے ایک کارکن حاتم ابو مروان نے کہاکہ عام شہریوں سے بھری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ادھر برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم برائے شام نے کہا کہ درجنوں

لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ عمارت میں جہادیوں کے خاندانوں کے افراد مقیم تھے جنھوں نے شام کے دوسرے حصوں سے نکالے جانے کے بعد ادلب میں پناہ لے رکھی ہے۔دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔حالیہ مہینوں میں شام کی سرکاری فوج نے روس اور ایران کے تعاون سے ملک کے بڑے حصے سے باغیوں اور جہادی تنظیموں کا صفایا کر دیا ہے۔تاہم ادلب صوبے کے بڑے حصے پر اب بھی باغیوں کا غلبہ ہے اور امکان ہے کہ شامی فوج یہاں جلد ہی کارروائیاں شروع کرنے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…