منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

غزہ میں حالات مکمل پْرسکون ہونے کے بعد گذرگاہ کھولیں گے،اسرائیل

datetime 23  جولائی  2018

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو سامان کی ترسیل کے لیے کرم ابو سالم گذرگاہ اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک غزہ میں آتش گیر کاغذی جہازوں اور راکٹ حملوں کا سلسلہ مکمل بند نہیں کردیا جاتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ کو کرم ابو سالم گذزگاہ سے سامان کی ترسیل اسی وقت ممکن ہوگی جب غزہ

کے اندر سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نو جولائی کو بند کی گئی کرم ابو سالم گذرگاہ کو منگل تک کھولا جا سکتا ہے بہ شرطیکہ حالات مکمل طورپر پْرسکون ہوجائیں۔ حالات ٹھیک ہوجاتے ہیں تو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو چھ کلو میٹر سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دے دی جائیگی۔لائبرمین نے مزید کہا کہ اگر صورت حال جوں کی توں رہتی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کارراکٹ حملے کرتے اور گیسی غبارے پھینکتے رہے تو کرم ابو سالم گذرگاہ کے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…