تل ابیب(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے جس کے بعد اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے ۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم
بھی کی گئیں ۔اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے ۔واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔