کنبرا(آئی این پی/شنِہوا)چین نے آسٹریلیا سے کہا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہو جائے کیونکہ اس سے اسے فوائد حاصل ہونگے۔چین دیگر ممالک کے ساتھ بھی دنیا میں آزاد تجارت کے لیے ملک کر کام کریگا،ہم نے دنیا بھر میں دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے،جن میں آسٹریلیا بھی شامل ہے،تاکہ آزاد تجارت کو فروغ دیا جائے اور موجودہ دور کو کثیر ملکی تجارتی دور بنایا دیا جائے۔یہ بات آسٹریلیا میں چین کے سفیر چنگ جنگ ژی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا آسٹریلیا کی وزارت خارجہ اور تجارت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بارے میں جن
خدشات کا اظہار کیا ہے ان میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ منصوبہ تمام ممالک کے فائدے میں ہے اور اس کا عالمی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ صرف چین کی کارکردگی ہے،بلکہ یہ تمام شریک ممالک اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم کسی بھی ملک پر کاروباری معاہدے مسلط نہیں کرتے بلکہ تمام ممالک کے ساتھ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے تعاون کے لیے برابری کی بنیاد پر بات چیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا سب سے قریبی ہمسایہ نیوزی لینڈ ہے اس منصوبے میں پہلے ہی شرکت کر چکا ہے،یہ منصوبہ دنیا کے تمام ممالک کو آپس میں منسلک کر لیں اور مساوی فوائد کا منصوبہ ہے۔