ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک اور ٹریلرکے درمیان تصادم کے بعد تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور20 سے زائدزخمی ہو گئے۔ ۔بھارتی میڈیا مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے کھچرو میں ٹرک اور ٹریلرکے درمیان تصادم کے بعد تیز رفتار بس
بھی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی ٗآگ سے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر زندہ جل گئے جبکہ بس میں سوار 5 مسافر بھی ہلاک اور 20شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا دیاگیا ہے ہلاک ہونے والوں میں 3 تاجر شامل ہیں ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔