ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین کا ایسا کام جس نے امریکا کو تشویش میں ڈال دیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ میڈ ان چائنا دو ہزار پچیس پر امریکی تشویش غیر ضروری ہے، فریقین کو تنازعات سے معقول طریقے سے نمٹنا چاہیے،چین نے اپنی صنعتوں کی ترقی کے اہداف مرتب کرکے مذکورہ منصوبہ ترتیب دیا ہے، ان اہداف کی تکمیل کے لئے چین دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت ترک نہیں کریگا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ میں تعینات چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے سیمینار میں کہا کہ

بعض امریکی شہریوں کی چین کے “میڈ ان چائنا دو ہزار پچیس” نامی منصوبے کے حوالے سے تشویش غیر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر تمام ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے خواہش مند ہیں جو کہ ایک معمول کی بات ہے۔چین نے اپنی صنعتوں کی ترقی کے اہداف مرتب کرکے مذکورہ منصوبہ ترتیب دیا ہے ۔ ان اہداف کی تکمیل کے لئے چین دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت ترک نہیں کریگا ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشمکش جاری ہے۔ فریقین کو تنازعات سے معقول طریقے سے نمٹنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض امریکیوں کو تشویش ہے کہ چین کی اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل میں تاخیر ہوگی۔حقیقت یہ ہے کہ چین کی تمام کامیابیاں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ سے ہی حاصل ہوئی ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ اصلاحات اور کھلی پالیسی کو جاری رکھنا ہی چین کی ترقی کی ضمانت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…