جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے تنخواہ دار طبقے کیلئے جلد ریلیف کی کی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ ہے، تنخواہ دار طبقے کو چادر دیکھ کر ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ منی بجٹ لانا یا ہنگامی ٹیکس اقدامات اٹھانا ضروری نہیں، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کا اجرا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستانی معیشت کے بارے میں رپورٹس مثبت ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اوسط مہنگائی 24 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد تک آگئی، عوام کی قوت خرید میں اضافے کی گنجائش ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نجی شعبے کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں ، گزشتہ ڈیرھ سال میں معاشی استحکام اور مالی ڈسپلن پیدا کیا گیا۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال 26 فیصد اضافہ ہوا، حکومت اشرافیہ پر ہاتھ ڈالنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، تمباکو سیکٹر پر ہاتھ ڈالا، کسٹمز میں گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے فیس لیس سسٹم متعارف کرایا، پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ ڈالنا اور ٹیکس چوروں کو پکڑنا پالیسی ہے۔وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کیا گیا ہے، معاشی اصلاحات کا مقصد عوام کو ریلیف اور فوائد پہنچانا ہے، معاشی استحکام نہ آتا تو سری لنکا کی طرح کے خطرات درپیش تھے، سرکاری اداروں کی نجکاری، ٹیرف اصلاحات ناگزیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…