مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام میں ایران کی مبینہ عسکری سرگرمیوں پر گہرے نظر رکھے ہوئے ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تل ابیب نے وادی گولان میں پناہ گاہوں کو تیار
رکھنے کے احکامات دینے کے ساتھ شام میں ایران کی عسکری نقل وحرکت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے شام کی سرحد پر دفاعی نظام نصب کر دیا گیا ہے اور فوج شام کے اندر ہونے والی ایرانی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔