چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی کن افراد کو ایک دن میں ویزہ ملے گا ، شاندار اعلان کر دیا

4  مارچ‬‮  2018

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ،کن افراد کو ایک دن میں ویزہ ملے گا ، شاندار اعلان کر دیا۔چین نے باصلاحیت غیر ملکی باشندوں کے لئے چینی ویزے کا نیا نظام متعارف کرا دیا،اعلیٰ سطح کے غیرملکی باصلاحیت افراد کا تصدیق نامہ حاصل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں ویزا مل سکے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی حکومت نے چین میں کام کرنے والے غیرملکی باشندوں کی صلاحیت کے تعین کا معیار مرتب کیا ہے۔

اس معیار پر پورا اترنے والے غیر ملکی باصلاحیت باشندوں کو ویزے سے متعلق تیز رفتار سروس میسر آتی ہے۔ان با صلاحیت افراد میں غیرملکی سائنسدان، بین الاقوامی صنعتی و کاروباری اداروں کے اعلیٰ سطح کے اہلکار اوردوسرے بہتر و اعلیٰ ٰہنر رکھنے والے غیرملکی باشندے شامل ہیں۔دریں اثنا ملک کے پہلے خلاء نورد یانگ لائی وی نے گزشتہ روز بیجنگ میں کہا کہ چین اپنے مجوزہ خلائی اسٹیشن پروجیکٹ کیلئے خلاء نوردوں کے تیسرے گروپ میں سویلینز کو بھی شامل کریگا۔چین کے انسان بردار خلائی انجینئرنگ دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 13ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر کہا کہ نئے خلاء نوردوں کا انتخاب صنعتی شعبوں ،تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں سے کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ خلاء نورد چینی الفاظ ٹائی کونگ کا مجموعہ ہے۔ جس کا مطلب ہے بیرونی خلاء اور خلاء نورد ان سب کا تعلق فضائیہ کے سابق ہوا بازوں سے ہے۔یانگ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…