نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی افواج کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری اور مار ٹرشیلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ تشویشناک بننا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسلام آباد ہی ہے جو بگاڑ چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو ایک کمزور ملک کے طور پر شمار نہیں کر رہی بلکہ سرجیکل سٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیاکو یہ بتا دیا کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سازش کرنے والے ممالک کو ہم خبردار کر دینا چاہئے کہ اگر کسی نے ہمیں چھوا بھی تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔