اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے جنگ زدہ شام میں داخل ہونے والے دریائے فرات کا پانی مکمل طور پر روک لیا۔ بجلی کی پیداوار شدید متاثر۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار ہیرالڈ ٹربیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے اپنی حدود سے شام میں داخل ہونے والے دریائے فرات کا پانی مکمل طور پر روک لیا ہے
جس سے جنگ زدہ شام میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہےاور طشرین ڈیم میں دریائے فرات کا پانی بند ہونے کے باعث پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح پر چلی گئی ہے جس سے ڈیم کے ہائیڈروپاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے جس سے شام کا شہر حلب مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ دریائے فرات بند کیے جانے کے باعث شام کی جھیل ’اسد‘ میں بھی پانی ختم ہو گیا ہے۔