جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا معاملہ ختم ہونے کا امکان،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آئی این پی )سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے برطانوی عوام کو یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ذہن تبدیل کرنے کے لیے مائل کرنے کو اپنا مشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ لوگوں نے ریفرینڈم میں ‘بریگزٹ کی شرائط کے بارے میں معلومات کے بغیرووٹ دیا، کھائی میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کر رہے ہیں جبکہسابق وزیر ڈنکن سمتھ نے بلیئر کا بیان متکبرانہ اور

غیرجمہوری قرار دیدیا ۔ ٹونی بلیئر 1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیرِ اعظم رہے ہیں۔انھوں نے ‘اوپن بریٹن’ نامی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چیلنج یہ ہے کہ ہم اس فیصلے کی اصل قیمت سامنے لائیں اور بتائیں کہ یہ کیسے ناکافی علم پر مبنی تھا، جو اب باقاعدہ علم بن جائے گا اور اس بات کا حساب لگانا آسان ہو گا کہ اس سے ملک اور اس کے شہریوں کو کیا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہم اس گڑھے میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا جون میں ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج قبول کرتے ہیں لیکن اب ‘جب ہمیں واضح طور پر پتہ چل گیا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں’ تو ہمیں بریگزٹ کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔جن ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں نے بریگزٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا انھیں نظر انداز نہیں کرنا چاہییتاہم سابق وزیر ڈنکن سمتھ نے کہا کہ بلیئر کا بیان متکبرانہ اور غیرجمہوری ہے جبکہ ایوانِ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔وزیرِ اعظم ٹریزا مے مارچ کے اختتام تک بریگزٹ کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے والی ہیں۔ گذشتہ ہفتے دارالعوام نے اس اقدام کی حمایت کی تھی۔ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام نے اپنا موقف 23 جون کو بڑے واضح انداز میں پیش کر دیا ہے اور اب ‘کوئی دوسرا ریفرینڈم نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…