منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان ممالک پرپابندیوں کا جواب،بلجیم کے ریسٹورینٹ نے مسلمانوں کیلئے بڑی مثال قائم کردی،زبردست اقدام

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنٹ ورپ(آئی این پی) بیلجیئم کے ایک مشہور ریسٹورینٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلمان ممالک کے مسافروں پر عارضی پابندی کے متنازعہ اعلان کے بعد اپنے مینو سے تمام امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا۔ریسٹورینٹ کے مالک نے چند روز قبل اپنے تمام ملازمین کو طلب کرکے انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا

کیونکہ ان کے نزدیک معاشی بائیکاٹ ہی وہ راستہ ہے جو ٹرمپ کی سمجھ میں آسکتا ہے جب کہ ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہیکہ امریکی اشیائے خوردونوش پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک ٹرمپ اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتے۔ریسٹورینٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں آنے والے صارفین ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہیں اور کئی صارفین نے احتجاجا امریکی کولا اور مشروبات پینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ریسٹورینٹ میں امریکی سگریٹ، چپس، چاکلیٹ، بسکٹ اور دیگر کھانے سمیت مشروبات کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ریسٹورینٹ کو کچھ نقصان بھی ہوا ہے لیکن مالکان کے بقول یہ ایک اصولی فیصلہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے سے فیصلے کا ٹرمپ پرکوئی اثر تو نہ ہوگا لیکن یہ ان کو ذہنی اور قلبی سکون فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے وہ ٹرمپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ریسٹورینٹ امریکی صدرکی پالیسی سے متفق نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…