انقرہ (آئی این پی)ترک نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش نے کہا ہے کہ شامی شہر الباب کی بازیابی کے بعد اس شہر کو شامی حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ ترک سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے بتایا ہے کہ کورتولموش نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ اس شہر سے انتہا پسند جنگجو گروہ داعش کو شکست دینے کے بعد اسے دمشق کے حوالے کر دیا جائے گا۔
کورتولموش نے استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس شہر میں جنگجوں کی پسپائی کی خاطر امریکی اتحادی فضائیہ مناسب مدد فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔