جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہر سال دو کروڑ بچوں کی پیدائش، بڑے ملک نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین میں گزشتہ برس دو بچہ پالیسی کے نفاذ کے بعد سال 2016 میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ بچے پیدا ہوئے ،2020 تک ہر سال ایک کروڑ 70 لاکھ سے دو کروڑ تک بچے پیدا ہوں گے۔چین کے ادارہ برائے قومی صحت اور فیملی پلاننگ کمیشن (این ایچ ایف پی )کے مطابق پچھلے سال ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بچے پیدا ہوئے جو کہ سال 2015 کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ تھے

۔سال 2016 میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے 45 فیصد ایسے تھے جن کے بڑے بھائی یا بہن تھے۔این ایچ ایف پی کے یانگ وین ڑوانگ نے کہا کہ فیملی پلاننگ پالیسی میں تبدیلی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ 2020 تک ہر سال ایک کروڑ 70 لاکھ سے دو کروڑ تک بچے پیدا ہوں گے۔حکومتی اہلکاروں کے مطابق 2050 تک ملک میں تقریباًتین کروڑ افراد کام کرنے کی عمر تک پہنچ گئے ہوں
گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں چین کی حکومت نے چالیس سال سے قائم ایک بچہ فی خاندان کی پالیسی کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن والدین کو دوسرے بچے سے پہلے حکومت سے اجازت نامہ لینا ضروری قرار دیا تھا۔چین میں گزشتہ برس فی خاندان ایک سے زیادہ بچے کی پیدائش پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد شرحِ پیدائش میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…