اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے۔چینی اخبارکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ بھارتی میڈیاچین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے ،بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے تجربے ، روس اور فرانس سے اسلحے کی خریداری اور
ویتنام کو ہتھیارو ں کی فروخت سے چین کو کوئی خطرہ نہیں۔بھارتی میڈیا کو جنگ کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کروانی چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لئے 70 سال بیت گئے مگراتناعرصہ گزرنے کے باوجودانڈیامیں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں، ٹرینوں کے دروازے بھی نہیں، ملک میں بے روزگاری عام ہے۔ چنانچہ بھارتی میڈیاکواپنے سماج میں بیداری پیداکرنی چاہئے ۔