ٹیان جن (آئی این پی ) چینی کروز و یاچ انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی سی وائی آئی اے ) نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا کہ چین میں باہر جانے والے سمندری تفریحی مسافروں کی تعداد 2016ء میں پہلی مرتبہ بیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ، گذشتہ سال سمندر پار سفر کرنے کے لئے ٹیان جن ،ڈالیان ، یان ٹائی ، شنگھائی ، گوانگ جو اور ہائیکو سمیت چین کے دس اہم بندرگا ہی شہروں سے مجموعی طورپر 2.12ملین چینی تعطیلات منانے والے روانہ ہوئے جو کہ یہ تعداد 91فیصد سالانہ زائد ہے۔
دریں اثنا چین کی دس بندرگاہوں کا دورہ کرنے والے تفریحی کروز سیاحوں کی تعداد 8فیصد کے اضافے سے 2016 ء میں 138715ہو گئی ، چین دنیا کی آٹھویں سب سے بڑی کروز مارکیٹ بن گیا ہے ، ملکی سیاح حالیہ برسوں میں زیادہ متنوع سفری تجربات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔