جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

’’سعودی عرب بازی لے گیا‘‘شام کے مسلمانوں کیلئے وہ کام شروع کر دیا جو اب تک کوئی نہ کر سکا!!

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شام کی مظلوم عوام کے ساتھ گہری ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی بھائیوں کے لیے دل کھول کرامداد دیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر ملک گیر مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں شامی عوام کے لیے امداد جمع کی جائے گی۔
سعودی عرب کے شاہی دفتر سے جاری شاہ سلمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہرحلب اور دوسرے علاقوں میں ستم رسیدہ شامی بھائیوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور تمام شہریوں کو مشکلات اور مصائب میں گھرے شامی شہریوں کی دل کھول کر امداد دینی چاہیے۔شاہ سلمان نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں کے لیے 10 کروڑ ریال جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس امدادی مہم کی نگرانی اور سرپرستی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کررہا ہے تاہم ملک میں ریلیف اور امدادی مہمات چلانے والے دوسرے ادارے بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہیں۔
سعودی عرب میں جمع کی جانے والی امدادی رقم سے شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات جمع کی جائیں گی۔شامی عوام کے لیے شروع کی جانے والی امدادی مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 20 ملین ریال، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے 10 ملین اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی جانب سے 8 ملین ریال کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…