جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈٹرمپ ایک ایسا’’شخص‘‘ہے جسے یہ چیزیں سیکھنے کیلئے ہمارے پاس آنا ہو گا ؟؟ چین نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن )چین کے سرکاری میڈیانے کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ ایک ایسا’’سفارتی ناتجربہ کار‘‘ہے جسے تجارت اورتائیوان جیسے مسائل کے بارے میں بیجنگ سے سیکھناچاہئے۔سرکاری میڈیانے خبردارکیاکہ امریکہ کواس کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے بھاری قیمت چکاناپڑیگی،اہم میڈیااداروں کے چینی اداریوں میں کہاگیاہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرکی طرف سے بیجنگ کی پالیسیوں کے بارے میں ٹویٹرپردھواں دارتقریرکے بعدتائیوان کے صدرکے ساتھ پروٹوکول شٹرنگ کال دنیاکی دوسب سے بڑی معیشتوں کے درمیان نازک توازن کودرہم برہم کرسکتاہے ۔
کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان جریداپیپلزڈیلی کے اوورسیزاڈیشن میں صفحہ اول میں آراکے ایک کالم میں کہاگیاہے کہ ٹکراؤپرآمادہ کرنے اورچین امریکہ تعلقات کوخراب کرنے سے امریکہ کودوبارہ کوئی فائدہ حاصل کرنے میں مددنہیں ملے گی۔محب وطن گلوبل ٹائم جریدہ کے چینی ایڈیشن میں بھی ایک صفحے کی کہانی شائع کی گئی ہے جس میں ٹرمپ کی اشتعال انگیزی اور’’غلط بیانی‘‘کی مذمت کی گئی ہے ۔ٹرمپ نے اتوارکودوٹویٹس کیں جس میں انہوں نے چین پراپنی کرنسی کی شرح قدرکم کرنے ،امریکی درآمدات پرٹیکس عائدکرنے اوربحیرہ جنوبی چین میں فوجی تنصیبات قائم کرنے کاالزام لگایا۔
یہ تبصرے تائیوان کی صدرتسائی انگ ون کی طرف سے مبارکبادی کے ٹیلی فون کال موصول کرنے کے بعدچینی میڈیااورامریکہ میں ٹرمپ کی نکتہ چینی کے بعدکئے گئے ہیں ۔تائیوان کے صدرکی طرف سے ٹیلی فون پرمبارکبادی کی کال وصول کرناایک ایسااقدام ہے جس میں سفارتی پروٹوکول کے قریباًچالیس برسوں کودرہم برہم کیاہے اوراس بارے میں سوالات پیداہوئے ہیں کہ آیامنتخب صدربیجنگ کے خلاف سخت لائن اختیارکرنے کاارادہ رکھتے ہیں ۔سرکاری میڈیاکی طرف سے حملوں کی بھرمارجن میں ٹرمپ کوسفارتی طورپرناتجربہ کاراورغیرمحتاط قراردیاگیاکے بعدگزشتہ روزخاموش سرکاری جواب دیاگیا۔
وزارت خارجہ نے تنقیدکے مقصدپرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا،گلوبل ٹائم کے انگلش ٹائم کے ایڈیشن میں ایڈیٹرکی ڈاک کے صفحے پراداریئے شائع کئے گئے ہیں جس میں منتخب صدرکی مذمت کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…