پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل حکومت نے ’’اذان پابندی‘‘ کے بعد ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ، عالم اسلام میں تشویش کی لہر

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت 1948ء کے دوران قبضے میں لئے گئے فلسطینی شہروں میں قائم تمام سکولوں میں صہیونی ریاست کا قومی ترانہ لازمی قرار دینے کی ایک سکیم تیار کر رہی ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کی وجہ سے عوام میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے حکومت نے ایک اور متنازع قانون تیار کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں جس کے نفاذ کے بعد شمالی فلسطین کے تمام اسکولوں میں اسرائیل کا قومی ترانہ لازمی قرار دیا جائیگا۔عبرانی اخبار کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا۔
پارلیمنٹ میں یہ بل حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے رکن اورن حزان نے پیش کیا جس میں شمالی فلسطین میں عرب کمیونٹی کے سکولوں میں اسرائیل کے قومی ترانے کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ پالیمنٹ تمام اسکولوں میں اسرائیل کا قومی ترانہ لازمی قرار دے چاہے وہ سکول عرب آبادی کے ہوں یا حریدی یہودی مذہبی فرقے کے ہوں۔
اورن خزان نے کہا کہ تمام سکولوں میں یکساں قومی ترانہ لازمی قرار دینے کا مقصد آبادی میں مساوات کا اصول رائج کرنا اور اسرائیل کے زیر انتظام تمام کمیونٹیوں کو یکساں قومی دھارے کا حصہ بناتے ہوئے اسرائیل کے قومی یہودی جمہوری ریاست ہونے کے تصور کو راسخ کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی طرز پر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں قومی ترانہ لازمی قرار دینے کی اس لئے کوشش کر رہا ہے تاکہ اسرائیل میں بسنے والے تمام طبقات کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اسرائیل کیساتھ وفاداری کے عہد سے کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…