منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ایک تصویر کو واٹس ایپ کرنا موت کا سبب بن گیا ، جانتے ہیں وہ تصویر کس چیز کی تھی ؟

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں واٹس ایپ پر گائے سے متعلق بحث کا آغاز کرنے والا22 سالہ مسلم نوجوان ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا، ایک ہفتہ پولیس کے تحویل میں رہنے والے نوجوان نے سرکاری اسپتال میں دم توڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ کے ضلع جمترا سے تعلق رکھنے والے منہاج کو پولیس نے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا موقف تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل اس نوجوان اور اس کے سا تھیوں نے سوشل میڈیا پر ایسی بحث کا آغاز کیا ہے جس سے نقص امن کا اندیشہ ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان دماغی سوزش کا مریض تھا اور اسی سبب جاں بحق ہوا جبکہ اہل خانہ کا موقف ہے کہ منہاج پر بدترین تشدد کیا گیا جس کے سبب وہ اپنی جان سے گیا۔ تاہم میڈیکل رپورٹس کے آنے تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔پولیس نے منہاج کے ساتھ گرفتار کیے گئے دیگر افراد کو کچھ دیر حراست میں رکھ کر رہا کردیا تھا تاہم منہاج کے لیے ان کے عزائم کچھ اور تھے۔منہاج کے والد عمر شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کو شدید تشدد کے بعد علاج کے لیے دھنباد شہر منتقل کیا گیا جبکہ 7 اکتوبر کو راجیندرا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آر آئی ایم ایس) منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز زیر علاج رہ کر دم توڑ گیا۔محکمہ پولیس کے حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نرائن پورہ پولیس اسٹیشن ، جہاں منہاج انصاری کو قید رکھا گیا تھا، ا سکے انچارج سب انسپکٹر ہریش پاتھیک کی جانب سے اس معاملے کو لے کر کچھ غلطیاں ہوئیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اورمسلمانوں کے ساتھ اس حوالے سے مارپیٹ، سرکاری سطح پر تشدد اور قتل کردینا جیسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…