منیلا ( آئی این پی ) فلپائن کے صدر رودریگو دو ترتے نے چین کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری جنگ میں چین کی جانب سے حاصل ہونیوالی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے ، چین فلپائن ن منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کیلئے مرکز قائم کررہا ہے جس میں 1600 منشیات کے عادی افراد کا بیک وقت علاج کیا جا سکتا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کی جانب سے مدد کی پیشکش کی گئی ہے ،بحالی مرکز منیلا کے شمال میں واقع فوجی کیمپ میں قائم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحالی مرکز کی وسیع ترین عمارت منشیات کے عادی افراد کو راہ راست پر لانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔