منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کیساتھ خفیہ انٹلیجنس تعاون کی اطلاعات کا ڈراپ سین ،کویت نے بالاخر بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت (این این آئی)کویتی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹلیجنس تعاون سے متعلق میڈیا میں آنیوالی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت نے کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنیوالا آخری ملک ہو گا۔اطلاعات کے مطابق کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت اور اسرائیل کے درمیان انٹلیجنس تعاون کی خبریں قطعا بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ ہیں۔الشیخ صباح الخالد نے کہا کہ جب پوری اسلامی دنیا اسرائیل کو تسلیم کرلے گی اس کے بعد کویت فیصلہ کریگا کہ آیا صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کویت کے سابق امیر الشیخ جابر الاحمد الجابر الصباح کا وہ قول دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کویت صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنیوالا آخری ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کویت اب تک اپنے سابق امیر مرحوم کے قول پرقائم ہے۔وزیرخارجہ نے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ایک دشمن ملک کے بارے میں رکن پارلیمنٹ کے پاس اس قدر ناقص معلومات کیسے ہو سکتی ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نواز حلقے کویت کی خارجہ پالیسی کو شکوک وشبہات کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…