پاکستان کی جوہری سپلائرز گروپ میں شمولیت،چین میدان میں،دوستی کا حق اداکردیا

25  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) چین اور پاکستان نے خطے اور دنیا بھر میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کے حتمی مقصد کے پیش نظر آرمز کنٹرول کی رجین کو فروغ دینے کے بارے میں باہمی مفاہمت پیدا کرنے کے لئے یہاں ہتھیاروں پر کنٹرول کے بارے میں صلاح و مشورہ کا نیا دور منعقدکیا ، چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق اس صلاح مشورے کی صدارت مشترکہ طورپر چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ آرمز کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یانگ اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے تخفیف اسلحہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل محمد کامران اختر نے کی ، جوہری سپلائرز گروپ (این ایس جی )میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی شمولیت کے سوال پر کہا گیا کہ یہ پاکستان کیلئے تشویش کا معاملہ ہے ، چین نے اپنے طورپر اس سوال کے سلسلے میں گروپ کے اندر دیکھے جانیوالی حالیہ پیشترفتوں سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے ، چین نے پاکستان کے ساتھ متذکرہ بالا سوال کے بارے میں اپنے اصولی موقفوں اور خیالات کا بھی تبادلہ کیا ہے ۔دریں اثنا چین نے اس مسئلے کے بارے میں پاکستان کی کوششوں کو سنا اور اشارہ دیا کہ وہ گروپ کے غور و خوض کیلئے ایسے آراء اور کوششوں کو گروپ کے سامنے پیش کرے گا ، طرفین نے سائبر سکیورٹی اور تخفیف اسلحہ کے بارے میں کانفرنس کی کارکردگی سے متعلقہ امورپر بھی تفصیلی غورو خوض کیا ۔انہوں نے متعلقہ امور کے بارے میں اپنے تبادلوں میں تیزی لانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…