اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنے والی بھارتی فضائیہ کے جہاز گرنے کا سلسلہ جاری ، بھارت کا ایک بغیر پائلٹ طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا یو ااے وی بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ جس سے بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف جنگ میں برتری کے بلند بانگ دعووؤں کی قلعی بھی کھل گئی ہے ۔ بغیر پائلٹ کا یہ طیارہ راجستھان کےعلاقے جیسل میر میں گر کر تیاہ ہو اہے ۔جبکہ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی جبکہ ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش اوجھا نے کہا ہے کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسی ماہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک میک 21 طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔