ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاریاں۔۔کون کر رہاہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل جنگ سے تباہ حال ملک شام کا ہمسایہ ہونے کے باوجوداب تک خود کو اس آگ کی لپیٹ سے بچائے ہوئے تھا لیکن اب اس کے لیے ہولناک خبر آ گئی ہے۔ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں داعش نے مصر کے صحرائے سینا میں اسلحہ و گولہ بارود جمع کرنا شروع کر رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش شام سے اسلحہ اور میزائل وغیرہ چوری کرکے اس صحرا میں اکٹھے کر رہی ہے جسے ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملے میں استعمال کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ داعش اب تک ان کے شمالی بارڈر کے ساتھ 50سے زائد میزائل لا چکی ہے جو ممکنہ طور پر ان کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔
اسرائیلی فوجی آفیسر کادی ٹیلیگراف سے گفتگو میں کہنا تھا کہ داعش کے شدت پسند شامی فوج سے ایک ایم60ٹینک اور 3روسی ساختہ کورنیٹ میزائل بھی چھین کر صحرائے سینا میں لا چکی ہے۔ داعش آج، کل یا کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتی ہے۔ اگلے 6ماہ اس حوالے سے بہت اہم ہیں۔ ان چھ مہینوں کے اندر اندر وہ اسرائیل پر بڑا حملہ کریں گے۔“رپورٹ کے مطابق اگر داعش کے اسرائیل پر حملہ کرنے کی یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو 2012ءکے بعد یہ پہلا حملہ ہو گا جو شدت پسند تنظیم داعش اسرائیل پر کرے گی۔اسرائیلی فوج بھی اس ممکنہ حملے میں داعش کے خلاف لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2012ءمیں داعش نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس وقت یہ شدت پسند تنظیم ”انصار بیت المقدس“ کے نام سے معروف تھی اور القاعدہ سے منسلک تھی:۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…