منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حج میں یہ کام جائز ہے ۔۔۔ سعودی عرب کی سپریم علما کونسل نے فتویٰ جاری کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔خیال رہے کہ حج بیت اللہ کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید میں بعض معذور، بیمار اور عمر رسیدہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سعی اور طواف نہیں کر پاتے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ایسے معذور زائرین کے لیے الیکٹرک چیئرکی سہولت مہیا کر رکھی ہے تاکہ حجاج اور متعمرین با آسان مناسک حج و عمرہ ادا کرسکیں۔ مسجد حرام میں سرکاری اور نجے شعبے کی طرف سے بھی الیکٹرک وہیل چیئر انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں اسمارٹ اسکوٹر بھی شامل ہے جسے عازمین حج اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتے ہیں۔علامہ الحکمی کا کہنا ہے کہ افضل تو یہ ہے حاجی اور معمتر اگر چلنے پر قدرت رکھتا ہے تو اپنے پاؤں پر چل کر طواف کرے۔ تاہم اگر اس نے کوئی موٹر استعمال کرنی ہے تو قانونی طور پر منظور شدہ ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…