ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کتنے لاکھ افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے سے روک دیا گیا؟وجہ بھی سامنے آ گئی!!

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور بار بار کے انتباہی اعلانات کے باوجود ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہزاروں افراد نے حج ایسی اہم عبادت کے لیے نقب زنی کی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید القرنی نے بتایا کہ اب تک مختلف چیک پوائنٹس سے 188747 غیر مجاز افراد کو واپس کیا گیا ہے۔ان افراد نے حج کے اجازت ناموں کے بغیر مکہ مکرمہ میں حج کے لیے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔انھوں نے مزید بتایا کہ 84965 گاڑیوں نے غیر قانونی طور پر مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر انھیں شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ان کے علاوہ غیرقانونی طور پر اور کسی قسم کی دستاویزات کے بغیر حج کے لیے افراد کو لانے والی 48 منی بسوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔سعید القرنی نے کہا کہ معمول کی معائنے کی کارروائیوں کے دوران 22 جعلی حج مہموں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ارد گرد حج کے لیے غیر قانونی طور پر آنے والے افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے 109 سکیورٹی مراکز قائم کیے گئے۔
درایں اثناء ہ مکرمہ میں اتوار سے حج کا عظیم سمپوزیم جاری ہے۔اس کا عنوان ’’سفرِ حج : کل اور آج ‘‘ ہے،سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بنتان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ اس سمپوزیم کا مقصد علماء کے درمیان ابلاغ کو فروغ دینا ہے۔سعودی مملکت نے ہمیشہ سے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام رواداری ،امن اور اعتدال پسندی کا دین ہے۔دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک اور یورپ اور امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زیادہ علمائے کرام اور اسکالر اس سالانہ سمپوزیم میں شرکت کررہے ہیں۔سعودی وزیر نے شرکاء4 پر زوردیا ہے کہ وہ عازمین حج کو تمام مناسک کو درست انداز میں انجام دینے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔اس موقع پر مصر کے مفتیِ اعظم شوقی علام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی توسیع اور عازمین حج کو امن وسکون کے ساتھ حج کے مناسک کی ادائی کے لیے خدمات کی فراہمی پر سعودی مملکت کی کوششوں کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے لیے جو خدمات انجام دے رہا ہے،اس کو سراہا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…