پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

چین ایک بار پھر بازی لے گیا, کیا کرنے جارہا ہے؟ امریکی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی تھنک ٹینک اداروں نے اوبامہ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ چین طویل فاصلے پر مار کرنے والے ایسے بمبار طیارے بنا رہا ہے جو نہ تو ریڈار پر نظر آئیں گے اور نہ ہی دشمن اسکا آسانی کے ساتھ توڑ کر سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف اسکالر جیمز سمتھ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت دیگر بڑی طاقتیں اپنی دولت اور وسائل کو جنگ و جدل میں جھونک کر ضائع کر رہی ہیں جبکہ چین اپنے وسائل کی نہ صرف حفاظت کر رہا ہے بلکہ وہ اس انتظار میں ہے کہ جب امریکہ دفاعی اور اقتصادی

طور پر کمزور ہو اور وہ دنیا کے دیگر ممالک کو ساتھ ملا کر امریکہ کی سپریمیسی کو چیلنج کر دے ۔
ایک مغربی اسکالر ڈیوڈ بوڈل کا کہنا ہے کہ چین طویل رینج کے جو بمبار میزائل تیار کر رہا ہے وہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں بلکہ اتنے تباہ کن ہیں کہ اسکا اثر سینکڑوں مربع میل تک ہو گا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام اٹیمی اثاثے چین کے نشانے پر ہیں ، بھارت اسی وجہ سے دنیا بھر سے اسلحہ کے ذخائر جمع کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کر کے بھارت چین کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے اور گوادر پورٹ کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے بھارتی خفیہ ادارے خطرناک منصوبہ بندی کے تحت کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بخوبی اس کا ادراک ہے ۔ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل نے مودی اور را کا نام صرف لوگوں کے جذبات کو خوش کرنے کے لیئے نہیں لیا بلکہ اسکے پیچھے بھارت کے وہ خطرناک عزائم ہیں جو وہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے خلاف کر رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…