بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چین کو بڑی کامیابی مل گئی, اہم ملک منہ دیکھتا رہ گیا۔۔

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ جاپان اس بات پر غور کرے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر ایک چھوٹی سی اقلیت میں کیوں تبدیل ہو رہا ہے ورنہ اسے مسلسل مایوسی اور عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، جاپان چین کو نام نہاد ثالثی فیصلے کو قبول کرنے پر رضا مند نہیں کر سکتا کیونکہ جنوبی بحیرہ چین پر دعویدار فلپائن نے چین کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،آسیان ممالک کی تنظیم کے حالیہ اجلاس کے موقع پر چین اور آسیان ممالک نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی تا کہ اس مسئلے کو پر امن طورپر دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے جاپان کے اس بیان کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین الاقوامی قانون اور ثالثی فیصلے کو تسلیم کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ 80سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے پر چین کے موقف کی حمایت کی ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ ثالثی ٹریبونل کا ایوارڈ غیر قانونی ہے ، اس لئے چند ممالک کو اکثریتی عالمی برادری کے موقف کو تسلیم کرے کیونکہ ثالثی فیصلہ کی کوئی حیثیت نہیں ، چین نے ہمیشہ عالمی قوانین کا احترام کیا ہے ، جاپان کو آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے یقیناًمایوسی ہوئی ہو گی۔چین کو توقع ہے جاپان حقیقت اور تاریخی حقائق کا سامنا کرتے ہوئے عالمی قوانین کا ساتھ دے گا ، علاقائی امن ، استحکام ، ہم آہنگی اور خوشحالی کی مخالفت کی بجائے تعاون کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…