لندن (این این آئی) یورپی یونین سے متعلق ریفرینڈم کے نتائج نے برطانیہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچا دی ہے۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کیلئے کئی امیدوار سامنے آ چکے ہیں ٗ لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن پر پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دارالعوام کے اجلاس کے دوران لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کو ’قومی مفاد‘ میں پارٹی کی صدارت کو چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے عہدہ چھوڑ دو۔ریفرنڈم میں برطانوی عوام کے فیصلےآنے کے ڈیوڈ کیمرون وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن ریفرینڈم میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پانے پر پارٹی کے اندر سے عہدہ چھوڑنے کا دباؤ بڑھا رہے ہیں۔اگر جیریمی کوربن خود پارٹی کے عہدے سے مستعفی نہ ہوئے تو پارٹی کے اندر سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑیگا۔