لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کو زیادہ خود مختاری دی جائے تاکہ یہ شہر برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے نظر آنے والی اقتصادی بے یقینی سے نمٹ سکے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ۔ بریگزٹ کے بعد میئر صادق خان نے لندن کے لیے مزید خود مختاری مانگ لی ۔انکا کہنا ہے کہ لندن کو زیادہ خود مختاری دی جائے تاکہ یہ شہر برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے نظر آنے والی اقتصادی بے یقینی سے نمٹ سکے۔گزشتہ جمعرات کو منعقدہ ریفرنڈم میں 52 فیصد ووٹرز نے یورپی یونین چھوڑنے جبکہ48 فیصد نے یونین میں شامل رہنے کے حق میں ووٹ دیے تھے۔ پورے انگلینڈ میں لندن واحد علاقہ تھا، جہاں عوام نے یورپی یونین کے حق میں رائے دی۔ تب سے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد اس آن لائن پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں، جس میں لندن کو ایک آزاد شہری ریاست قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔