اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کے گھنے جنگل میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے سترہ فوجی ہلاک ہو گئے۔کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے ایک سو اسی کلومیٹر دور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر جنگل میں بنی ملٹری بیس کا سفر کر رہا تھا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سترہ فوجی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق خراب موسم ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔ کولمبیا کے صدر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔