برلن (این این آئی)جرمنی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں باضاطہ درخواست دئے جانے سے پہلے اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کو مناسب وقت دیا جائے گا لیکن اس ضمن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔