واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوارہ ہلیری کلنٹن اور ان کے خاوند بل کلنٹن نواسے کی پیدائش پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ میں دونوں کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ ہمیں چیلسیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ نواسے کی پیدائش اور نانی بننا ان کے لئے باعث فخر ہے اور جب تک میں نانی نہیں بنی تھی میں اس کے محسوسات نہیں سمجھ سکی تھی اور یہ چیز واقعی شخصیت میں تبدیلی لاتی ہے ۔ واضح رہے کہ چیلسئیا کلنٹن دنیا بھر میں صحت کی بہتری کے کام کرنے والی ایک این جی او کلنٹن فاؤنڈیشن کی وائس چئیر پرسن ہیں اور انہوں نے گذشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی اطلا ع دی تھی ۔