جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچانے چند طالبان کمانڈروں سمیت خودکو فورسزکے حوالے کردیا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم ایجنسی(این این آئی)سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی رات حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانوں ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے ، سیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کورم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا،یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں حکیم اللہ محسودنومبر2013میں امریکی ڈرون حملے میں ماراگیاتھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…