بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے کہا ہے امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہئے جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ وہ تبت کو چین کا حصہ سمجھتے ہیں ،آزادی کی حمایت نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے امریکی ہم منصب جان کیری کو ٹیلی فون کیا اور صدر براک اوباما سے دلائی لامہ کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندروانی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہئے ، جواب میں جان کیری نے کہا تبت سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔