کابل(آئی این پی)افغانستان کے نائب صدر جنرل (ر)عبدالرشید دوستم بھارت نواز پالیسی پر اپنی حکومت سے سخت نارض ہوکر ترکی روانہ ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ افغان نائب صدر جنرل (ر)عبدالرشید دوستم مودی کی آمد پر کابل کو ’’نوگوایریا‘‘ بنانے پر سخت خفا ہیں او ر افغانستان پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے شدید خلاف ہیں۔انکا یہ بھی ماننا ہے کہ بھارت اپنے کروڑوں بھوکے ننگے لوگوں کو چھوڑ کر افغانستان میں سرمایہ کاری محض اس لیے کررہا ہے کہ کیونکہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ۔