اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی میں ہم جنس پرستوں کیخلاف اہم قدم اُٹھالیاگیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترکی نے ہم جنس پرستوں، دونوں جنسوں کی طرف رجحان رکھنے والوں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے استنبول میں رواں ماہ “ایل جی بی ٹی” یعنی ہم جنس پرستوں، دونوں جنسوں کی طرف رجحان رکھنے والوں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ترکی کے اسلامی اور قوم پرست گروہوں نے ایسی پریڈز کو روکنے کی دھمکی دی ہے کہ وہ بدچلن افراد کو ترکی کی سرزمین پر ایسی تقریبات منعقد نہیں کرنے دیں گے۔اس پریڈ کے منتظم پرائڈ ویک کمیشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی غیرقانونی ہے اور اس کے خلاف وہ عدالت سے رجوع کرے گا۔ایل جی بی ٹی برادری نے مسلسل دو ہفتوں کے اواخر میں اس پریڈ کا اعلان کیا تھا۔ایک ریلی کا مقصد جنس تبدیل کرنے والے افراد کی حمایت کرنا تھا اور اسے وسطی استنبول میں 19 جون کو منعقد کیا جانا تھا جبکہ 26 جون کو ہم جنس پرستوں کی سالانہ پریڈ منقعد کی جانی تھی۔استنبول میں 2003 سے ہر سال یہ پریڈ منعقد کرائی جاتی ہے جس میں شرکا تقسیم چوک سے پریڈ کا آغاز کرتے ہیں۔گزشتہ سال اس ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور پولیس نے پابندی کے باوجود اس میں شریک ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا تھا۔حالیہ ہفتوں میں داعش اور کرد شدت پسندوں کی طرف سے متعدد بم دھماکوں کے بعد استنبول میں سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…