کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکا مزید سیاحوں کی توجہ کھینچنے کیلئے چین کے ساتھ فضائی رابطوں کو فروغ دیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر سیاحت کے سینئر مشیر فیلیکس سریمال روڈ ریگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سری لنکا ایک جزیرہ ہے جس کا مطلب ہقے کہ سیاح یہاں صرف فضائی ٹرانسپورٹ سے پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط فضائی رابطوں کے قیام سے ہماری سیاحتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن حکومت چینی حکام کے ساتھ فضائی رابطوں کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی فضائی کمپنی ہفتہ وار تین پروازیں چین کیساتھ آپریٹ کر رہی ہے۔ تاہم ہمیں مزید پروازیں چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک بڑا ملک ہے اور کم از کم مزید چار سے پانچ پروازیں چین چلانے کے خواہں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی روایتی مصنوعات جیسا کہ سیلون چائے اور کوکونٹ کی برآمد کم ہوتی جا رہی ہے اور اب ہم سیاحت پر انحصار کر رہے ہیں