لندن (نیوزڈیسک ) ماہر ین کا کہنا ہے کہ رات کو جلد ی سونے اور کھانا کھانے کے اوقات کار میں با قاعدگی لاکر کر صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح دن رات کا دورانیہ 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے بالکل اسی طرح انسانی جسم بھی 4 گھنٹوں کے سائیکل پر مشتمل ہو تاہے ،جسے (RHYTHMULTRADIAN)کا نام دیاگیا ہے یہ نظام دماغ میں پایا جانے والا dopamine نا می کمیکل کنٹرول کر تا ہے ، جوکہ دن میں 3 بار بھوک لگانے کا بھی ذمہ دار ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کا بحال رکھنے میں اس مادے کا اہم کردار ہوتا ہے ، جو کہ زیادہ دی جاگنے اوروقت بے وقت کھانے سے متاثر ہو سکتا ہے ۔ اگر یہ متاثر ہو جائے تو انسان کو کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ۔مذکورہ مادے کی صحت کا دارو مدار جلد سونے اور مقررہ اوقات میں ہی کھانے پینے میں منحصر ہے اور یہ ہی صحت مند زندگی کا راز ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں