جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وانی کپور فلم ’’شمشیرہ‘ ‘میں رنبیر کیساتھ جلوہ گرہوں گی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ‘ میں خوبرو اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔بالی ووڈ خوبرو اداکارہ وانی کپور اپنی منفرد اور متاثر کن اداکاری سے اب تک یش راج کی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ ، بے فکرے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور آج کل ٹائیگر شروف اور ہریتھیک روشن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا۔

جب کہ وہ اب یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرہ میں ’رنبیر کپور کے مد مقابل جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بھی کی۔یش راج فلم کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکشن ایڈوینچر فلم ’شمشیرہ‘ میں وانی کپور اپنے پورے عروج کے ساتھ جلووہ گر ہوں گی۔فلم’ شمشیرہ‘ کے ہدایت کار کرن ملہوترا کا کہنا تھا کہ وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی کیوں کہ ہم اس فلم کے لئے ایسی ہی اداکارہ کا انتخاب چاہتے تھے جو لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردے جب کہ اس کردار کے لئے وانی ہی ایک بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کردار وانی کے فلمی کیریئر میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…