کورونا بحران، صنعتی اور خدمات کے شعبے سے ابتدائی مرحلے میں30لاکھ افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ
لاہور( این این آئی )کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے صنعتی اور خدمات کے شعبے سے ابتدائی مرحلے میں30لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے سے 10لاکھ اور خدمات کے شعبے سے 20 لاکھ افراد کے بے روزگار ہو سکتے ہیں۔