کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، ہنڈائی نے پاکستان میں 1600سی سی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے، 1600 سی سی الینٹرا گاڑی کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ہنڈائی الینٹرااپنی ساخت
اور فیچرز کے اعتبارسے پاکستانی مارکیٹ میں پہلے سے موجود سیڈان گاڑیوں سے بہت مختلف ہے اور اتنی قیمت میں ان گاڑیوں کو سخت چیلنج دے گی۔ یہ گاڑی 1.6لیٹر، ڈی او ایچ سی، 4سلنڈرانجن کی حامل ہے، اس کا انجن 126ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی ٹاپ سپیڈ 195کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ 11.6سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 27لاکھ 70ہزار روپے سے 30لاکھ روپے تک ہو گی۔ الینٹرا گاڑی نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہو گی۔