اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے گرنا شروع ہو گئی، تین دن کے دوران امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے
کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 11 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 09 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 28 پیسے گر گئی تھی اور قیمت 160 روپے 39 پیسے کم ہو کر 160 روپے 11 پیسے ہو گئی تھی۔