اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موبل آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے موبل آئل فی لیٹر کی قیمت میں چند ماہ کےدوران 80روپے کا کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ
مقامی آئل کمپنیوں کی موبل آئل کی قیمت کچھ ماہ پہلے 490روپے تھی جو کہ بڑھ کر 570روپے ہو گئی ہے ۔ اسی طرح درآمدی موبل آئل کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔قبل ازیں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انجن آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے انجن آئل کا چار لیٹر کا ڈبے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ کردیا گیا ہے موٹر سائیکل کے انجن آئل کی قیمت میں 25 روپے سے 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کے انجن آئل کے فی ڈبہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انجن آئل کی فی لیٹر قیمت 480 روپے سے بڑھ کر 545 روپے تک پہنچ گئی ہے۔