پہلا روزہ ۔۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔۔فی کلو کتنا اضافہ کر دیا گیا
لاہور( این این آئی)رمضان المبارک کے پہلے روز ہی پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 6روپے اضافے سے 277روپے سے بڑھ کر283روپے فی کلو ہو گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔











































